کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی نائب صدر،معروف ڈراما نویس حسینہ معین انتقال کرگئیں،ان کی نماز جنازہ جمعہ کوبعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میںصدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ سمیت معروف علمی وادبی شخصیات نے شرکت کی۔جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )ضلع وسطی کی ناظمہ مسرت جنید اور نگران حریم ادب کراچی عشرت زاہدنے مرحومہ کے گھر جاکر تعزیت کی اوردرس قرآن دیا ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل ، بلاول زرداری اوردیگر علمی ادبی اور سیاسی شخصیات نے پسماندگان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کواپنے جواررحمت میںجگہ دے۔