امیر ضلع شمالی محمد یوسف کا مختلف کیمپس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

253

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کل بروز اتوار 28مارچ کو نکالی جانے والی حق دو کراچی ریلی کے سلسلے میں ضلع شمالی کے 8 مختلف علاقہ جات نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی ٹائون،تیسرٹائون،گڈاپ ٹائون، گجرو، احسن آباد اورگلشن معمار میں پبلسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پرنائب امیرضلع شمالی احمرخان، سیکرٹری اطلاعات نیک محمد اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حق دو کراچی ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔