محنت کش ریلی میں بھرپور شرکت کریںگے ،این ایل ایف

242

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے محنت کش کل قائد آباد سے گورنر ہائوس تک جماعت اسلامی کراچی کے تحت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور طریقے سے شرکت کریںگے ۔پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور اب تحریک انصاف نے محنت کشوں کو مایوس کیا ہے ۔