پیپلزپارٹی کی گود احسن اقبال کو مبارک ہو، جماعت اسلامی

970

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹر امیر العظیم کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے صرف پارلیمانی روایت کا احترام کیا ہے،پیپلزپارٹی کی گود احسن اقبال کو مبارک ہو۔

یوسف رضا گیلانی  کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں جنگ چھڑگئی۔

امیر العظیم نے  ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کےٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جن کی حسرتیں پوری نہیں ہو رہیں، اور ملبہ جماعت اسلامی پر ڈال رہے ہیں، اتحادی مطمئن رہیں جماعت اسلامی کسی بھی صورت میں شامل بارات نہیں ہوگی۔

جبکہ جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف  نے بھی احسن اقبال کو جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  یوسف رضاگیلانی کو سینیٹر  ن یگ نے منتخب کروایا جماعت اسلامی نے نہیں،مریم نواز نے جلد یا بدیر فتح کی مبارک دی ہم نے نہیں،چیئرمین کے لیے ووٹ بھی ن لیگ نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ اب جماعت اسلامی کے لیے پریشان ہونے کی بجائے اپنے رویے میں یک دم تبدیلی سے سب عوام  کو آگاہ کرے۔