سراج الحق نے بالآخر جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی سے الحاق کردیا

1652

اسلام آباد: پاکسنات مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سراج الحق نے بالآخر جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی سے الحاق کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے پر احسن اقبال نے ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق صاحب نے بالآخر جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی سے الحاق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈسکہ الیکشن، چئرمین اور ڈپٹی چئرمین سینٹ کے انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے رہے، تاہم اب انہوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی، دونوں جماعتون کو نیا سفر مبارک ہو!