اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اجتماع ناظمین 2اپریل سے شروع ہوگا

277

حیدرآباد (اسٹاف رپوٹر) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت ہرسطح کے ذمے داران کے لیے 2تا4اپریل3روزہ ’’سالانہ اجتماع برائے ناظمین ‘‘کا انعقاد کیا جائے گا۔جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔3 روزہ اجتماع میں جمعیت سندھ کے حلقہ جات،اضلاع،ڈویژن ،کالجز وجامعات کے ناظمین اوردیگر ذمے داران شرکت کرینگے ۔ اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ترجمان ایازعلی عمرانی کا کہنا ہے کہ کے سندھ بھر میں نئے سیشن کے لیے تمام مقامات ،ڈویژن اور تعلیمی اداروں سمیت تمام یونٹس میں انتخاب استصواب اور تقرریوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ اجتماع سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمزہ صدیقی،ناظم صوبہ فیضان بھٹی،نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی سمیت مختلف اسکالرزاور مربین خطاب کریں گے۔اجتماع کے شرکاء کے لیے مختلف ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گاجس کے لیے معروف ٹرینرزکو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجتماع ناظمین میں شرکاء کے لیے لیکچرز،درس قرآن وحدیث،گروپ مباحثے ،مختلف مقابلوں سمیت دیگر سرگرمیوں کاانعقادکیا جائے گا۔