ججوں، وکلا اور عدالتی عملے کو ویکسین لگانے سے متعلق حکومت کو نوٹس

161

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے ججوں، وکلا اور عدالتی عملے کو کورونا ویکسین لگانے سے متعلق درخواست پرسندھ حکومت، محکمہ صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔دوران سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو بھی 4اپریل تک جواب دینے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ججز اور وکلا سائلین کو انصاف دلانے کیلیے کام کرتے ہیں،ججز، وکلا اور عدالتی عملے کو فرنٹ لائن ورکرز قرار دیا جائے۔