کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی، قیم کاشف شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ممتاز مسلم لیگی رہنما الحاج شمیم الدین کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔دریں اثنا انہوں نے ماتلی سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے بشیر ہالیپوٹہ کی وفات پر بھی دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔