لاہور ہائیکورٹ :وفاقی سیکرٹری خارجہ افضل لطیف کو نوٹس جاری

378

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خارجہ افضل لطیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے شبیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ وفاق کی آٹو موبائل ڈیولپمنٹ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا جارہا، پالیسی کے تحت گاڑیوں کے ائر بیگ تبدیل کرنے تھے ۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی سیکرٹری خارجہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔