بااثر افراد کی جانب سے گھر پر قبضہ ختم کراکر انصاف اور تحفظ دیا جائے، محمد بخش چانڈیو

186

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ماتلی کے رہائشی محنت کش محمد بخش چانڈیو نے نارا جیل حیدرآباد کے قریب لطیف کالونی میں واقعے گھر پر بااثر افراد کے قبضے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ دو سال قبل غلام علی چانڈیو، منٹھار چانڈیو، بگو چانڈیو نے میرے گھر پر چڑھائی کردی اور گھر پر قبضہ کرلیا جس کیخلاف مقامی تھانے میں درخواست دینے کے باوجود میری رپورٹ درج نہیں کی گئی جبکہ گھر کی ملکیت سے ہاتھ نہ اٹھانے کی صورت میں ملزمان قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قبضہ ختم کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔