حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سے برطرف ملازم اکبر مسیح نے دوسال سے نوکری پر بحال نہ کرنے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناکر بے روزگار کردیا گیا، نوکری سے جبری برطرف کیے جانے کے باعث گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوکری پر بحال کیا جائے۔