کندھکوٹ، پولیس اہلکار سمیت دو مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن دوسرے روز بھی جاری

227

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پولیس آپریشن کا دوسرا دن، کندھکوٹ کے نزدیک درانی مہر کچے کے علاقے میں پولیس کا اغوا ہونے والے پولیس اہلکار سمیت دو مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ آپریشن کیا جارہا ہے۔ دوسرے روز بھی جاری رہنے والے آپریشن میں تا حال پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز تھانہ جمال کی حدود سے مسلح افراد نے پولیس اہلکار عطاء اللہ باجکانی اور چوکیدار پنہل بہلکانی کو اغوا کرلیا تھا۔