حیدرآباد ،سرکاری اراضیوں پر قابض لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

345

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نا کلاس اراضیوں پرسادہ لوح عوام کو ہائوسنگ پروجیکٹوں کی آڑ میں لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں جعلی این او سی دینے والے سرکاری اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، سرکاری اراضیوں سے لینڈ مافیا کے قبضوں کے خاتمے اور سرکاری اراضیاںواگزار کرانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدآمد کو یقینی نہ بنانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو وریلیف حکو مت سندھ کے صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماںنے پر محکمہ ریونیو ,LDA,MDAسمیت دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ بزرگ شہریوں کی ملک گیر تنظیم سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے صوبائی محکمہ ریونیو وریلیف وزیر مخدوم محبوب الزماںسے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر علماء مشائخ فیڈریشن پاکستان کے صدر پیر غلام محی الدین شاہ جانی شاہ ودیگر بھی موجود تھے، ایس سی سی پی کے چیئرمین پیر صا حبزادہ احمد عمران نقشبندی نے محکمہ روینیو وریلیف حکو مت سندھ کے صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں کوعدالت عظمیٰ پاکستان کے پاکستان CP.NO.815-K/2016پر مورخہ 21-01-2019کو دیے گئے احکامات سے انحرافی کرتے ہوئے محکمہ ریونیو سمیت دیگر اداروں نے لینڈ مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے کچھ عرصہ بعد دوبارہ سرکاری زمینوں پر بلڈرز و لینڈ مافیا کو قبضوں کی کھلی چھوٹ دینے اور سرکاری اداروں کی سستی ، کوتاہی، اقربا ء پروری ، بد عنوانی اور غیر ذمے داری کے باعث کچھ وقفے کے بعد کراچی میں خصو صاً نادرن بائی پاس پرمحکمہ ریونیو کی نا کلاس زمینوں پرایک مرتبہ پھر بلڈرز و لینڈ مافیا نے قبضوں کی کارروائیاں شروع کرکے ہاوسنگ پروجیکٹ شروع کر نے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بلڈرز و لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست دی جس پر محکمہ ریونیو وریلیف حکو مت سندھ کے صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں عدالت عظمیٰ کے احکامات سے انحراف کرتے ہوئے نا کلاس سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا کو قبضوں کی کھلی چھوٹ دینے اور بلڈرز و لینڈ مافیاز کی جانب سے ہاؤسنگ پروجیکٹ لانچ کرکے ایک مرتبہ پھر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے اقدامات پر سینئر ممبر بورڈ آف روینیو، ڈی جی ایم ڈی اے، ڈی جی ایل ڈی اے ،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اور محکمہ پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہو ئے ناکلاس اراضیوں پر بلڈرز و لینڈ مافیاکے چلنے والے تمام پروجیکٹ فوری بند اور ان کیخلاف عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا مہذب معاشرے میں ناسور ہیں جن کا خاتمہ سندھ حکومت کی اولیں ذمے داری ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیوں پر قبضے کر کے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیںیہ لوگ حقوق انسانی کی پامالی جیسے جرم کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔