23 مارچ 1940ء کے دن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، صابر حسین قریشی

166

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگرامات کا اہتمام کیا گیا جن میں حیدرآباد کے معروف سماجی کارکن صابرحسین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 23 مارچ 1940ء کو فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ وہ عظیم دن ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں کو ان کے خواب کی تعبیر ملی اور لاہور کے منٹو پارک میں ریاست مدینہ کے بعد دوسری نظریاتی اسلامی ریاست پاکستان کی قرار داد منظور کی گئی جس کے نتیجے میں آج ہم آزاد اور خود مختار زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان اللہ کا بڑا انعام ہے، ہمیں اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے متحد وکوشاں رہنا چاہیے، پوری قوم ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔