ضلع کچھی میں بارودی سرنگ دھماکا ،ایک بچہ جاں بحق

262

 

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع کچھی میں بارودی سرنگ دھماکے بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔لیویز کے مطابق واقعہ بالا ناڑٰی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ ، اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر میں لے لیا ۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ۔ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔متعلقہ لیویز نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ٹرالی کی زد میں آکر ایک کان کن شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاراللہ ولد نیک محمد سکنہ ضلع پشین شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال دکی پہنچایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔