لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 108 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سیمپلنگ کے لیے تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے شبے میں 157 افراد کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوا دیے گئے جن میں سے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ اس وقت تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3048 ہے جبکہ کوورنا کے باعث 31 افراد انتقال کرچکے ہیں۔