لاہور(آن لائن) صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے کچھ دربایوںکی جانب سے ڈسکہ الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی گئی، عدالت عظمیٰ کا شکریہ جس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھا اور اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کے بے بنیاد بیانے کو بے نقاب کردیا ہے، ن لیگ کی کنیزیں ڈسکہ الیکشن پر ماتم کدہ تھیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عدالت نے ن لیگ کے بے بنیاد بیانئے کو مسترد کردیا ،ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں،ایک سیاسی جماعت کے کچھ درباریوں نے ڈسکہ الیکشن متنازع بنانے کی سازش کی۔ انہو ںنے کہاکہ مسلسل کئی ہفتوں سے تصویر کا ایک رخ میڈیا پر آتا رہا تصویر کا دوسرا رخ میڈیا کی اسکرین سے اوجھل رہا ، ہم عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تصویر کے دوسرے رخ کو جانچنے کے لیے اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کیں ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ڈسکہ کے الیکشن کے اندر گزشتہ چار دہائیوں پرمشتمل گدی نشینی کا سورج علی اسجد ملہی اور ہماری ٹیم کے ہاتھوں غروب ہوا۔