شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست منظور

77

 

لاہور( آن لائن )احتساب عدالت لاہو ر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی، عدالت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔