ایران کے ساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کی شمولیت کا مطالبہ

72

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی تعاون کونسل نے چین سے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف حجراف نے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان میں حجراف نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر مبنی ممکنہ مذاکراتی عمل میں خلیجی ممالک کی شمولیت اہم ہوگی۔