نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

325

لاہور: نیب نے کل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیش ملتوی کردی ہے، پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب پر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر نیب کی عمارت پر پتھراؤ دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا،نیب عمارت  پر پتھراؤ تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا جس کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کی شق 31کے تحت تحقیقات میں رخنہ ڈالنے پر  مریم نواز کو10سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے،قانونی اختیارات کے باوجود نیب کی جانب سے تاحال صبر کا مظاہر کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ این سی اوسی کی ہدایت اور مفاد عامہ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا،انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات جلد ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،ادارے کو دباؤمیں لانے کے لیے تمام حربوں کو مسترد کرتے ہیں، نیب کا کسی سیاسی گروہ یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں،نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اور عوام سے ہے۔