لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی جس میں شہباز شریف کو بھی پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی استدعا کی۔
شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہو جائے گی۔ عدالت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کرے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
عدالت نے شہباز شریف کی استدعا منظور کرتےہوئے اپوزیشن لیڈر کو ویکسین لگوانے کا حکم دے دیا۔