حیدرآباد(جسارت نیوز)پہلی حیدرآباد جم خانہ پاکستان ڈے مینز ٹینس چیمپئن شپ حیدر آباد جم خانہ کے نئے پینٹ شدہ ٹیس کورٹس پر اختتام ہو گئی۔ اختتامی تقریب میں بریگیڈیر کاشف چودھری ، اسٹیشن کمانڈر حیدرآباد مہمان خصو صی تھے۔ جنہوں نے دو لاکھ روپئے نقد ، ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ کھلاڑیوں میں تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی حیدر آباد سرجیل کھرل مہمان اعزازی تھے۔ عقیل خان نے اپنے سنگلز اور ڈبلز دونوں مقابلے جیت کر ڈبل کرائون حاصل کیا۔ سنگلز میں انہوں نے پاکستان ائر فورس کے شعیب خان کو6-2, 6-2 سے اور ڈبلز میں شعیب کے ساتھ مل کر مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کو 6-4, 6-4سے شکست دی۔ ڈاکٹرزولفقار نظامانی اسپورٹس کنوینر حیدر آبادجم خانہ نے کھلاڑیوں ، کو اسپانسرز، خصو صی طور پر سید امتیاز علی شاہ سیکریٹری اسپورٹس سندھ کا ٹورنامنٹ میںشکریہ ادا کیا۔