پاکستان ڈے باکسنگ، پاکستان کلب کی پہلی پوزیشن

363
پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان نسیمہ ناز کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سند ھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ، ہمارے بچوں کا مستقبل ہے ، یہ ملک ہمارے آب و اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے اور اس کی حفاظت پاکستان کے بچے بچے پر فرض ہے جس کیلیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔ وہ کراچی سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں دوروزہ ایس بی اے پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کے فائنل مقابلوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی نسبت سے ہر سال لیاری میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اس لئے حکومت سندھ انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر اولمپلین ملنگ بلوچ، سائوتھ کے صدر رسول بخش، سیکریٹری عبدالرزاق، نائب صدر مہر بخش کوچ، فتح محمد و دیگر موجود تھے۔ فائنل میں کل 19 مقابلے ہوئے جان پاکستان باکسنگ کلب نے یوتھ کلاس میں 3گولڈ اور فقیر کالونی نے جونیئر کلاس میں 2گولڈ لیکرپاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پہلی اور کیماڑی باکسنگ ایسوسی ایشن نے مجموعی طور پر 3گولڈ اور 2سلور لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 2 روزہ مقابلوں میں کراچی کے 10باکسنگ کلب کے 91باکسرز نے حصہ لیا۔