میہڑ، دادو میں ایس یو پی کارکنان پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

214

میہڑ (نمائندہ جسارت) ایس یو پی کی جانب سے دادو میں ایس یو پی کارکنان پر حملے کیخلاف میہڑ میں سکندر سوڈہر، حاجی خان معرفانی، اسحاق سوڈہر اور دیگر کی قیادت میں بائی پاس میہڑ سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ دادو میں ہمارے کارکنان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔