لاڑکانہ ،النور آرگنائزیشن کے تحت 8 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

229

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں سماجی تنظیم النور آرگنائزیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب اور مستحق 8 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں پرنسپل لا کالیج شاہد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سر شاہنواز بھٹو لائبریری شمس الدین کلہوڑو، عبدالقیوم کناسرو و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شادی شدہ جوڑوں کو مفت قیمتی تحائف اور جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔ اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں شادی غریب کے بس کی بات نہیں ہم اپنی تنظیم کے ذریعے ہر سال غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرواکر انہیں مفت سامان اور جہیز دیتے ہیں تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔