سلیکٹڈ اور لوٹا بریگیڈ کرائے کی گاڑی چلا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

243

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور لوٹا بریگیڈ کرائے کی گاڑی چلا رہے ہیں، آر ٹی ایس کی پیداوار ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات کو روندتے ہوئے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا اس تباہی وبربادی پر انکھیں بند کئے سلیکٹرز کی یہ گاڑی سیلیکٹد دائیں بائیں نہیں کر سکتا چاہے دیوار میں لگ کر الٹ کر اپنے اوپر گر جائے ۔سلیکٹڈ ، کرائے کے ترجمان اور لوٹابریگیڈ صرف وہی بولتے ہیں،جتنا بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف ڈوبتی معیشت بچانے کے لیے میثاق معیشت کی سنجیدہ بات کریں تو انہیں جیل میں ڈال دو ۔ شہباز شریف انتخابی اصلاحات کی بات کرے ، میثاقِ معیشت کی بات کرے تو این آر او کا نام دے دو ۔ شہباز شریف پارلیمان کی بالادستی کی بات کرے تو قید کر دو ۔