لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھر ی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ سلیکٹرز کی کرائے پر دی ہوئی گاڑی چلا رہے ہیں،معیشت، عوام اور پاکستان کے مفادات کو روندتے ہوئے یہ گاڑی تباہی کی کھائی کی طرف جارہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تباہی وبربادی پر آنکھیں بند کیے سلیکٹرز کی یہ گاڑیسلیکٹڈ دائیں بائیں نہیں کر سکتا چاہے دیوار میں لگ کر اْلٹ کر اپنے اوپر گر جائے،سلیکٹڈ،کرائے کے ترجمان اور لوٹابریگیڈ صرف وہی بولتے ہیںجو بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج آر ٹی ایس کی پیداوار ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گالی دے کر ، سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر آج انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایت کا بیڑاغرق کرنے والے اور پارلیمان کو تالا لگانے والے انتخابی اصلاحات کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چور کرپٹ وزیراعظم اور لوٹا بریگیڈ ڈسکہ میں پولنگ عملہ اغوا کرانے کے عمل کو انتخابی اصلاحات میں شامل کرانا چاہتا ہے۔