امریکی ریاست ڈکوٹا کے ایک شخص نے بتایا کہ اسے اپنے محلے والوں کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہورہے ہیں کہ ان کا امریکی جھنڈا ہواؤں کی وجہ سے بہت زیادہ شور کر رہا ہے۔
گھر کے مالک اینڈریو المر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ گھر کے باہر امریکی پرچم لگانا ہر شہری کا حق ہے اور اس کام پر مجھے فخر ہے لیکن محلے والوں اور مالک مکانوں نے انہیں جھنڈا نہ اتارنے پر یومیہ 200 ڈالر جرمانے کی دھمکی دی ہے۔
المر نے بتایا کہ وہ تقریبا پانچ سال سے رہائش پذیر ہیں اور تقریبا دو سال قبل جب سے انہوں نے مالک مکان سے گھر خرید لیا ہے تب سے وہ یہ پرچم اڑارہے ہیں۔