ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

316

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان  کا جاری بیان میں کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں، اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافی بیانات سے کارکنان کے درمیان نفرت پیدا ہوگی، ہمیں آپسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں منفی گفتگو سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کریں گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔