بھارتی صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام دیاہے،جس میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق مودی نے یوم پاکستان پروزیر اعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام بھجوایا،جس میں مودی نے کہا ہے کہ پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت انسانیت کے لیے مشکل ہے۔