لاہور (آن لائن) پاکستان میں مقیم امریکی کونسل جنرل نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر
پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ واقعہ ماڈل ٹائون میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور امریکی کونسل جنرل کے درمیان ان کے والد شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد پر دائر کیے گئے نیب مقدمات پر بھی گفتگو شنید ہوئی۔