وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

239
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اسپتال سے سائنو فارم (چینی) ویکسین لگوائی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ سال کورونا بھی ہوچکا ہے، جب کہ آئسولیشن کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جب کہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔