سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے صرف 7 روز میں 258 مقدمات نمٹا دیے

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ سکھر نے صرف7 روز میں 258 کیسز نمٹا دیے‘ مقدمات 2016ء سے التوا کا شکار تھے‘ عدالت نے 315 ملزمان کو 3 ارب روپے کی رقم زر ضمانت کے طور پر جمع کرانے کا حکم دیا‘ ان کے خلاف نیب ریفرنس سکھر کی احتساب
عدالت میں زیر سماعت ہیں‘ 15 روز میں رقم جمع نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا‘ ملزمان میں سابق ایم پی اے غلام محمد شہلیانی، ایڈمنسٹریٹر عبدالحمید پٹھان، انجینئر شھزادو کھوکھر، اکاؤنٹ آفیسر رمیز تھیم، جاوید کھوڑو و دیگر شامل ہیں۔