وزیراعظم سے ملنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، اسد عمر

72

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے رابطے میں
رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، کیوں کہ یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے، اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہوتا ہے، اس لیے جو لوگ 2 سے 3 دن رابطے میں رہے ان کا ٹیسٹ لیا جائیگا۔