سکھر(نمائندہ جسارت) یوم پاکستا ن کی آمد سے قبل سکھر پولیس کا سرچ و کومبنگ آپریشن ،5مشتبہ افراد زیر حراست ، کومبنگ آپریشن و اسنیپ چیکنگ یوم پاکستان کے موقع پہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیاہے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق یوم پاکستان کی آمد کے موقع پر سکھر پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سکھر کے مختلف علاقوں میں سرچ وکومبنگ آپریشن کیا ۔ ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان میں سکھر پولیس نے مختلف پوائنٹس پہ اسنیپ چیکنگ کا عمل کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد زیر حراست لے کران سے تفتیش شروع
کر دی ہے ، سرچ آپریشن کے دوران موجود شہریوں کی بھی تلاشی لی گئی اور متعلقہ کوائف چیک کیے گئے، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کی کڑی تلاشی لی گئی۔