رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی

114

لاہور (آن لائن) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے خلاف درج منشیات کیس پر سماعت کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر (ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں ان کے وکلاء نے ایک ملزم کے کرونا وائرس
میں مبتلا ہونے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔