اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ کے اختتام تک چین 2 کمپنیوں سے کووڈ 19 کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرسکی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں درآمد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پہلی کھیپ 25 مارچ جبکہ دوسری 30 مارچ کو پہنچے گی۔