الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

105

 

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرویوسف رضا گیلانی کو نااہلی کیس میں طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی
تھی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا ہے اور انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے، یوسف رضا گیلانی 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ درخواست پر سماعت 22 مارچ کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو اسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔