گوادر انڈر 16 گھٹی ڈور نے نیو اسٹار کلب کو شکست دے دی

352

گوادر(رپورٹ: نجیب بلوچ) گوادر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈر 16کھلاڑیوں کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا۔ جونیئر کھلاڑیوں نے چکھوں اور چوکھوں سے شائقین کے دل جیت لیئے اور خوب داد وصول کی۔نیواسٹار کلب جونیئر ٹیم انڈر 16 اور گھٹی ڈھور جونیئر ٹیموں کے مابین سینٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ منعقد ہوا جسے گھٹی ڈھور جونیئر ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لیا ۔ میچ کے اختتام پر جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے تقسیم انعامات کے لیئے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص حاجی بلال بنگلزئی( کپتان پنجگور ٹیم ) تھے۔مہمانان خصوصی میں گوادر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ زاہد سعید، کپٹن منظور احمد( چابہار ایران ) ، گٹھی ڈور کے سرپرست اعلی حاجی مولابخش ‘ گوادر کمیٹی کے ممبر استاد اصغر حسین ‘ نیواسٹار کلب کے سینئر نائب صدر حاجی حنیف حسین، کپتان غنی آصف، اکبر رحیم( سینیر کرکٹر و کیوریٹر پنجگور ) صدر ینگ چراغ اللہ داد ، کپٹن شاہنواز ( پنجگور ) ،عقیل احمد ( پنجگور ) ، حاجی اکبر گنگزار عبدالحمید صدر گٹھی ڈور کلب شامل تھے ۔ پروگرام میں نیو اسٹار کلب گوادر کے پروفیسنل کیپ کپٹن منظور ( چابہار ایران ) ‘ حاجی بلال بنگلزہی ( پنجگور ) اور اکبر رحیم ( پنجگور ) کو کپٹن غنی آصف ‘ حاجی مولابخش اور کپٹن زاہد سعید نے بالترتیب پیش کئے۔ جونیئر کھلاڑیوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی بلال بنگلزئی نے کہا کہ نیواسٹار کلب اور گھٹی ڈھور کلب کی جہد قابل دید ہے۔ جونیئر کھلاڑیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں حصہ لینے سے اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔ گوادر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ زاہد سعید حاجی حنیف حسین اور حاجی مولابخش خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نیذاتی کاوشوں سے جونیئر کھلاڑیوں کے مابین میچ کا انعقاد کیا اور اسپورٹس کے میدان پھر سے آباد کئے ہیں۔ کپٹن زاہد سعید نے ڈسٹرکٹ لیگ جیسے انمول ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے ہمارے اور گوادر کے کرکٹرز کے دل جیت لیے ہیں۔نیواسٹار کلب کے سینئر نائب صدر حاجی حنیف حسین اور حاجی مولابخش نے ہمیشہ اسپورٹس کے فروغ کے لیئے کلیدی کردار ادا کیا ہے جن کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بھی ہم یہ سلسلہ عنقریب شروع کرینگے تاکہ بچے کم عمری میں ہی اسپورٹس ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین معاشرتی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ گوادر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ زاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کرکٹ کمیٹی روز اول سے اسپورٹس کے فروغ کے لیئے اپنی جدوجہد کو برکرار رکھی ہے گوادر میں ابھی اسپورٹس کے حوالے سے حالات کچھ مختلف ہیں مگر گوادر کرکٹ کمیٹی اپنی بھر پور کوشش کررہی ہے کہ اسپورٹس کے میدان ہمیشہ آباد رہیں اور ڈسٹرکٹ لیگ سے ضلع گوادر کے کلب کا معیار بلند ہوگا جو کہ ایک سنگ میل سے کم نہیں۔ تمام کلبز کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کے سرمایہ ہوتے ہیں اگر آپ اپنے علاقے کے اسپورٹس کو پروان چھڑانا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا ہوگا جس سے علاقے کے اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔ نیواسٹار کلب کے سینئر نائب صدر حاجی حنیف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کرکٹ کمیٹی کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے جونیئر کھلاڑیوں کے مابین میچ منعقد کروانیموں نے تعاون کیا ، گوادر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ زاہد سعید کی زاتی کاوشات اور محنت سے گوادر کے 2 جونیئر ٹیموں کو بہت حوصلہ ملا ہے۔ نیواسٹار کلب جونیئر ٹیم اور گھٹی ڈھور جونیئر ٹیموں نے اپنا پہلا میچ جامع انداز میں کھیلا ۔ جونیئر کھلاڑیوں کے مابین میچ منعقد کرنے کا مقصد اْن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ میچ منعقد کرنے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس ڈسپلین سے آگاہ ہونے کا موقع بھی فراہم ہوگا جو اسپورٹس میں اہم جز کے مانند ہے۔ گوادر کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے۔ نیواسٹار کلب گزشتہ 8سال سے اسپورٹس کے فروغ کے لیئے جدوجہد کررہا ہے ۔ نیواسٹار کلب نے رول ماڈل کلب کی مانند اسپورٹس کی فروغ کے لیئے ہر ادوار میں مختلف سیمنار تقریب اور ایونٹس منعقد کئے ہیں ۔ اسپورٹس سے ہم معاشرے میں نکہار لاسکتے ہیں اور اسپورٹس ہی ہمیں ایک تندرست معاشرہ مہیا کرسکتی ہے ۔ تمام مہمانان کا مشکور ہوں جنہوں نے جونیئر کھلاڑیوں کی میچ اور تقریب میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایوان پرائیوٹ لمیٹڈ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی سپورٹ کی بدولت ہم آج کرکٹ کے میدان میں نمودار ہوئے ہیں ۔ حاجی مولابخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیواسٹار کلب جونیئر ٹیم اور ڈھور جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہت متاثر کیا ۔ یقیناً یہ بات گوادر کرکٹ کے لیئے نیک شگون ہے کہ جونوان اسپورٹس ایونٹس میں بڑ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ نوجوانوں کو مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت تاکہ اسپورٹس ایونٹس میں بھر پور حصہ لیں ۔ چابہار کرکٹ ٹیم کے کپتان منظور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان کھلاڑیوں کی محنت،لگن اور جزبے نے بہت متاثر کیا ۔ گوادر کرکٹ کمیٹی کے دوستوں کی کاوشات قابل دید ہیں گوادر میں اسپورٹس کے میدان آباد ہیں ڈسٹرک لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ حاجی حنیف حسین اور حاجی مولابخش کے اسپورٹس کی فروغ کے لیئے جہد کی داد دیتا ہوں جو اسپورٹس میں صفحہ اول کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ پنچگور کے سینئر کرکٹر اکبر رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہمیں اس طرح کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے تاکہ جونوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرسکیں ۔ گوادر کے سینئر و بانی کرکٹر غنی آصف نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں نے اسپورٹس ایونٹس میں حصہ لینا شروع کیا ہے جو گوادر کرکٹ کے لیئے خوش آئند ہے ہم نے اتنی کم عمری میں ہارڈ بال کا سوچا بھی نہیں تھا۔ کپٹن زاہد سعید بہترین انداز میں کام کر رہے ہمیں انکی مکمل سپورٹ کرنی چاہیے۔ آخر میں مہمان خاص حاجی بلال نے ونر ٹیم کو 5ہزار اور رنر ٹیم کو2 ہزار کیش انعام بھی دئے۔ مہمانان گرامی نے تالیوں کی گونج میں دونوں کلبز کے جونیئر کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے اور آخر میں حاجی بلال ‘ حاجی مولابخش کپٹن زاہد سعید نے حاجی مبین میرک جو رنر اور اکبر رحیم نے دیان احمد کو ونر ٹرافی پیش کیا۔سب بچوں میں جوش و خروش قابل دید تھا۔ میچ ریفری و جج استاد اصغر حسین اور میچ امپائر کے فرائض شعیب نور اور امجد مراد نے سر انجام دئے۔