پی ڈی ایم کے حالات بہت برے ہیں، شیخ رشید

274

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بہت برے حالات ہیں، میں نے پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کریں گی اور پیپلزپارٹی کسی صورت استعفے نہیں دے گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی نسل در نسل لڑائیاں ہیں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن یہ دونوں جماعتیں کبھی ایک نہیں وسکتیں،کورونا کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، وزیراعظم کو کورونا ہونا پوری قوم کیلیے لمحہ فکر ہے، این سی او سی کل اپنے اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈائون پر غور کرے گی۔ ہفتے کو نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کبھی اکٹھا نہیں تھا، میں نے ن سے ش نکلنے کی بات کی تو مذاق اڑایا گیا، میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں، جلد یا بدیر پوری قوم دیکھے گی۔ اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات میں کھل کر مولانا عبدالغفور حیدری کی مخالفت کی، مولانا فضل الرحمان کے مقتدر حلقوں کے ساتھ بھی تعلقات خراب ہیں، میں نہیں جانتا انہیں لانگ مارچ میں کس نے ضمانت دی تھی۔