سکھر: 3روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا صحافی دوران علاج چل بسا

147

سکھر( نمائندہ جسارت)3روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی اجے لالوانی دوران علاج دم توڑ گیا، سندھ بھر میں صحافیوںمیں غم و غصہ کی لہر
دوڑ گئی ہے، صحافی تنظیموں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔سکھریونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اورجنرل سیکرٹری جاوید جتوئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دن دیہاڑے صحافی کا قتل قابل مذمت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اجے لالوانی کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے جو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے جائے وقوعہ کا مکمل معائنہ کیا اور موقع سے مکمل معلومات حاصل کی ۔ ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ جا رہی ہیں، گولیوں کے خول و دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی جارہی ہے ،اجے لالوانی قتل کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے تمام شواہدحاصل کرلیے، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرکرار تک پہنچائیں گے۔