حیدرآباد: پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن متعدد افراد زیر حراست

517

 

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر پولیس کا قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب کے احکامات پر حیدرآباد میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے جرائم پیشہ و سماج عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس میں بھٹائی نگر قاسم آباد کے مختلف علاقوں گلستان سجاد، علمدار چوک، الفلاح کالونی، چانڈیو گوٹھ، سٹیزن کالونی سمیت دیگر علاقوں میں قائم مسافر خانوں، شہراوں، مارکیٹس بالخصوص ہوٹلز پر موجود افراد کو چیک کیا گیا اس کیساتھ بازاروں اور دیگر مقامات پر مشکوک افراد کو چیک کیا گیا انکی مکمل چانچ پرتال کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے کرائم ریکارڈ چیک کیے جارہے ہیں۔ اس کیساتھ اسنیپ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کو روک کر چیک کیا گیا جن گاڑیوں میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے، روٹر اتارے گئے،
گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے اور لوگوں کو تنبیہ کی گئی۔