اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کرپٹ بیورو کریسی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے اور عوام کو تنگ کرنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دیں گے۔ اسد عمر نے جمعہ کو عامر مغل کی رہائش گاہ جاکران کی ممانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر عامر مغل نے اسد عمر کی توجہ تھانہ کلچر، پٹواری کلچر اور سی ڈی اے، واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کی طرف دلائی اور ان کو بتایا کہ عام عوام ان تمام محکموں سے بے حد تنگ ہے اور ابھی تک عوام حقیقی تبدیلی کے ثمرات سے محروم ہے۔ عامر مغل کہا کہ اسلام آباد سے CDA اور ہاؤسنگ اتھارٹی سے سیکشن 4 کا ظالمانہ قانون ختم کیا جائے۔ اسد عمر نے کہا کہ مالکان اسلام آباد کے ووٹوں سے میں قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں ہر قیمت پر ان کے مفادات کا تحفظ کروں گا اور کسی بھی قیمت پر متاثرین کی منشا کے بغیر کوئی فیصلہ عمران خان حکومت میں نہیں ہو گا۔