استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف سے ملاقات کی ۔ استنبول میں دولما باہچے محل میں ہونے والی ملاقات میں ترکی کی خفیہ سروس ایم آئی ٹی کے سربراہ حقان فدان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات، مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی تاریخ، شام میں سیاسی تبدیلیوں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایران شام میں بشار الاسد کی حمایت کرتا ہے۔