اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاونگ نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یوست رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوچکی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت درخواست گزار فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
علی حیدر گیلانی کی پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹ الیکشن سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی اراکین کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے تھے۔
پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کیااور درخواست دائر کی کہ یوسف رضا گیلانی کو بطور سینیٹر نااہل قرار دیا جائے۔