اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمر ان نیازی صاحب آپ قوم کو گمراہ کرنا بند کریں اگر آپ نے آج ایک ہزار فلیٹس مزدوروں کو دیے ہیں، یہ کوئی نئی سائنس نہیں ہے اس کام کا آغاز 1985ء میں میاں نوازشریف نے بطوروزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا،اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب ویلفیئر فنڈز کے ذریعے لیبرز کالونی اور مزدوروں کے لئے فلیٹس بھی بنے ،اس کے بعد پورے ملک میں ورکرز
ویلفیئر فنڈز کے ذریعے کالونیز اور فیلٹس بناکر تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کوئی پہلے شخص نہیں ہیں جنہیں مزدورو ں کی فلاح کا خیال آیا ہے ۔پنجاب میں فلیٹس کے ساتھ ہم نے مزدوروں کے بچوں کے لیے مثالی اسکولز اور اسپتال قائم کیے، آپ نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، وہ پورا کریں۔ہم آپ سے حساب لیں گے۔