لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے 13 بچوں اور 9 خواتین سمیت 33 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، متاثرین میں ایک سالہ غلام مصطفی، 2 سالہ عبدالواحد، 5 سالہ صفت علی، 6 سالہ تنویر علی، 7 سالہ صامیہ بی بی، محرم علی، 8 سالہ راحیلہ بی بی، 10 سالہ نازیہ بی بی، حفصہ بی بی، رضا، ممتاز، اشفاق، 12 سالہ رابیل و دیگر شامل ہیں، جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین و علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کا تعلق لاڑکانہ، رتوڈیرو، نوڈیرو سمیت دیگر شہروں اور دیہات سے ہے جنہیں ویکسین اور علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔