حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ زرداری سب پر بھاری رہیں گے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے ذریعے اپنے تمام مفادات حاصل کر کے اس پر ڈرون حملہ کردیااور نواز شریف ، مولانا فضل الرحمن کے پنڈی کی طرف مارچ کے تمام منصوبے خاک میں ملادیے یہ کوئی نئی بات نہیںاس اتحاد کے آغاز سے ہی یہ
سب کچھ نظر آرہا تھالیکن تعجب ہے کہ مولانا فضل الرحمن جیسے سیاست داں کو اس کا احساس نہیں ہوایقینایہ مکافات عمل ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے متحدہ مجلس عمل اور مذہبی اتحادوں کے ساتھ جو سلوک کیا آج ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہورہا ہے۔ مولانا مزید رسوائی سے بچنے کیلیے اپنے مخلص ساتھیوں کے مشوروں پر ناراض ہونے کی بجائے ان کی باتوں پر غور کریں ۔