پشاور (آن لائن) پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما صفدر اعوان پر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر ان پرانڈہ پھینکا گیا جو کہ کسی کارکن کو جا لگا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اس سے بال بال بچ گئے۔ انڈہ
پھینکے جانے کے واقعے کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد انڈہ اٹھاکر مارنے والے کی طرف دوڑے تاہم نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔