اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں بھی جائیں،دھرنیں بھی دیں، لڑائی بھی لڑیں اور میاں نواز شریف لندن میں آرام سے بیٹھیں رہیں، یہ نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف باہر لندن میں بیٹھیں رہیں اور ہم یہاں جیلوں میں بھی جائیں، دھرنیں بھی دیں، لڑائی بھی لڑیں، یہ نہیں
ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف میرے سے 10 سال چھوٹے ہیں۔ پروگرام میں اینکر نے اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کا کیا فائدہ ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتیں بٹی ہوئی ہیں، اِن کے فیصلے تو ایک دن بھی برقرار نہیںرہتے، میاں نواز شریف وطن واپس آئیں اور اپنی نا اہل کے خلاف اپیل کریں اور اپنی لڑائی لڑیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت میں جائیں اور کہیں کہ مجھے نا اہل کیوں کیا، میں تو حلف لینے آ گیا ہوں، میں بیمار ہوں اِس کے باوجود حلف لینے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت سے کہیں کہ میں تو لندن کی پناہ گاہ سے بھاگ کر واپس وطن آ گیا ہوں، میں ایک بہادر انسان ہوں۔